ایک طرف سڑکیں بند کرنے کی ہدایت، دوسری جانب کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل، مولانا کا اصل گیم پلان کیا ہے؟ معید پیرزادہ نے حیران کن دعویٰ کردیا

ایک طرف سڑکیں بند کرنے کی ہدایت، دوسری جانب کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل، ...
ایک طرف سڑکیں بند کرنے کی ہدایت، دوسری جانب کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل، مولانا کا اصل گیم پلان کیا ہے؟ معید پیرزادہ نے حیران کن دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک طرف تو سڑکیں بند کرنے کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف اپنے اعلانات میں وہ کارکنوں سے پرامن رہنے کا کہہ رہے ہیں، وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف کوئی ویڈیو ثبوت نہ بن سکے، سیاسی جماعتوں، میڈیا اور تجزیہ کاروں کو چاہیے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو منہ کے بل گرنے دیں ۔

مولانا فضل الرحمان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر معید پیرزادہ نے کہا کہ مولانا انتہائی مکار سیاستدان ہیں، انہوں نے سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے جو بغاوت کے زمرے میں آتا ہے لیکن ساتھ ہی وہ پر امن رہنے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان پر امن رہنے کی بات اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف کوئی ویڈیو ثبوت نہ بن سکے جو کل کو ان کو سزا دلوانے کیلئے استعمال ہوسکے۔

معید پیرزادہ نے میڈیا، حکومت، وکلاءاور پولیس سے کہا کہ وہ انتشار پسند شخص کے ایسے ہتھکنڈوں سے بیوقوف نہ بنیں۔

اینکر پرسن نے کہا کہ لوگوں کو راستے کا حق فراہم کرنا کسی بھی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، مولانا جانتے ہیں کہ ان کے میڈیا اور سیاست میں موجود حمایتی راستے روکنے کے اعلان کو سیاسی احتجاج سے گڈ مڈ کریں گے۔ تجزیہ کاروں، میڈیاچینلز اور سیاسی قائدین کو چاہیے کہ مولانا فضل الرحمان کے سڑکیں بند کرنے کے اعلان کو قانونی جواز فراہم نہ کریں ۔ انہیں منہ کے بل گرنے دیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد