”فاسٹ باﺅلرز نے آسٹریلیا کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ہم یہاں کھیلنے نہیں بلکہ۔۔۔“ وقار یونس بھی اپنے باﺅلرز کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار ہو گئے

”فاسٹ باﺅلرز نے آسٹریلیا کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ہم یہاں کھیلنے نہیں ...
”فاسٹ باﺅلرز نے آسٹریلیا کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ہم یہاں کھیلنے نہیں بلکہ۔۔۔“ وقار یونس بھی اپنے باﺅلرز کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار ہو گئے

  



پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا اے کیخلاف تین روزہ وارم اپ میچ میں فاسٹ باﺅلرز کی کارکردگی سے خوش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ پاکستانی فاسٹ باﺅلرز نے وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ہم یہاں صرف کھیلنے نہیں بلکہ مقابلہ کرنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اے کیخلاف عمران خان سینئر اور نسیم شاہ سمیت پاکستانی فاسٹ باﺅلرز نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

مزید : کھیل