’ن لیگ سے اقتدار کاخمار ابھی تک نہیں اترا‘، حسن نثار کا بیباک تجزیہ

’ن لیگ سے اقتدار کاخمار ابھی تک نہیں اترا‘، حسن نثار کا بیباک تجزیہ
’ن لیگ سے اقتدار کاخمار ابھی تک نہیں اترا‘، حسن نثار کا بیباک تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ لیگ میں بلیک میلنگ کا عنصر موجود ہے اور اقتدار کا خمار ابھی نہیں اترا ، حمزہ شہباز نے جج سے بدتمیزی کی جس پر جج نے کہا کہ تمیز سے بات کرو۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے منطقی طریقہ کار اختیار کیا گیاہے ۔ ن لیگ میں بلیک میلنگ کا عنصر موجود ہے اور اقتدار کا خمار ابھی نہیں اترا ، حمزہ شہباز نے جج سے بدتمیزی کی ہے جس پر جج نے کہا کہ تمیز سے بات کرو۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ ایک خاندان کا نام ن لیگ ہے اور یہ کوئی پارٹی نہیں ہے جو یہ سب کچھ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جتنی عمر ہوگئی ہے اس میں تو بہت طبیعت سادہ سی ہوتی ہے ، اب اور کیا وہ سو سال جی لیں گے ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد