”حکومت نواز شریف سے ضمانت لے سکتی ہے لیکن۔۔۔“آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے ن لیگ کے بانڈز نہ دینے کی وجوہا ت بیان کردیں

”حکومت نواز شریف سے ضمانت لے سکتی ہے لیکن۔۔۔“آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے ...
”حکومت نواز شریف سے ضمانت لے سکتی ہے لیکن۔۔۔“آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے ن لیگ کے بانڈز نہ دینے کی وجوہا ت بیان کردیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ حکومت نواز شریف سےعدالت سے باہر بھی ملک سے باہر جانے کیلئے ضمانت لے سکتی ہے ، یہاں مسئلہ بانڈز کا نہیں بلکہ مسئلہ اس بات کاہے کہ ایسی ضمانت دینے سے اقبال جرم کا شائبہ آجاتاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت عدالت سے باہر بھی ملک سے باہر جانے کیلئے ضمانت لے سکتی ہے ، یہاں مسئلہ بانڈز کا نہیں بلکہ مسئلہ اس بات کاہے کہ یاتو رقم بہت زیادہ ہے جو دی نہیں جاسکتی یا یہ بات ہے کہ ایسی ضمانت دینے سے اقبال جرم کا شائبہ آجاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسی ضمانت کا مطالبہ کرنے میں حکومت کی سیاسی ضرورت نظر آتی ہے تاکہ عوام کو بتاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ حکومت چاہتی ہو کہ یہ معاملہ عدالت میں جائے اور پھر یہ ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی بلکہ عدالت پر آجائے گی ۔

مزید : قومی