’مجرے 126 دن ، پاک محفل گیارہویں دن ہی اجڑ گئی‘ ارشاد بھٹی نے مولانا فضل الرحمان پر چوٹ کردی

’مجرے 126 دن ، پاک محفل گیارہویں دن ہی اجڑ گئی‘ ارشاد بھٹی نے مولانا فضل ...
’مجرے 126 دن ، پاک محفل گیارہویں دن ہی اجڑ گئی‘ ارشاد بھٹی نے مولانا فضل الرحمان پر چوٹ کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بے نتیجہ دھرنا ختم کرنے پر جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان والی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’مولانا جی یہ کیا مجرے تو 126 دن ہوتے رہے لیکن پاک محفل گیارہویں دن ہی اجڑ گئی۔‘

ارشاد بھٹی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’ مولانا جی اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑکر۔۔۔‘

تجزیہ کار نے کہا مولاناجی بس11دن میں ہی بس ہوگئی، استعفیٰ،نئے الیکشن، اسلام خطرے میں، تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ خطرے میں، یہودی ایجنٹ کی حکومت، اسرائیل کوتسلیم کیاجارہا ،کشمیر بیچ دیا گیا ، کہاں گیا یہ سب کچھ؟مولاناجی اورنہیں کم ازکم نوازشریف کی لندن رخصتی کاہی انتظارکرلیتے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد