”اب قائد اعظم نے مجھے صدر بنا کر پورے اختیارات دے دئیے ہیں “وہ پاکستانی جس کے خواب میں مسلسل پندرہ دن سے قائد اعظم آرہے ہیں

”اب قائد اعظم نے مجھے صدر بنا کر پورے اختیارات دے دئیے ہیں “وہ پاکستانی جس ...
”اب قائد اعظم نے مجھے صدر بنا کر پورے اختیارات دے دئیے ہیں “وہ پاکستانی جس کے خواب میں مسلسل پندرہ دن سے قائد اعظم آرہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد اعظم اور علامہ اقبال نے پاکستانی شخص کے خواب میں مسلسل پندرہ دن آ کر اسے صد ر بننے کا حکم دے دیا ۔ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہداحمد نورانی نامی شخص نے بتا یا کہ میرے خواب میں قائد اعظم اور علامہ اقبال مسلسل پندر ہ دن تک آئے ،پہلے چند دن تو میں ان خوابوں کو نظر انداز کرتا رہا لیکن جب پندرہ دن مسلسل یہی خواب آئے اور قائد اعظم نے زور دے کر کہا تو مجھے یقین آگیا کہ میرے خواب سچے ہیں ۔اس شخص نے بتا یا کہ قائد اعظم نے خواب میں آکر کہا کہ تمہاری حلف برداری کی تقریب مینار پاکستان میں ہو گی جہاں تین ججز تمہارا حلف لیں گے اور اس موقع پر جنرلز ،میڈ یا اور عوام بھی موجود ہو گی ۔اس کا کہنا تھا کہ خواب میں علامہ اقبال بھی آئے جنہوں نے قائد اعظم کی باتوں پر عمل کرنے کی تاکید کی ۔خواب میں علامہ اقبال ہمیشہ شلوار قمیض پہن کر آتے تھے جب کہ قائد اعظم کے کپڑے تبدیل ہوتے رہتے تھے کبھی وہ شیروانی پہن کر آتے اور کبھی ٹی شرٹ اور جینز کی پینٹ کے اوپر جناح کیپ پہن آتے ۔اس شخص نے کہا کہ قائد اعظم نے مجھے صدر بنا کر پورے اختیار دئیے ہیں ملک کو ٹھیک کرنے کے ۔ایک سوال پر اس شخص کا کہنا تھاکہ میں صدر بننے کے بعد زارداری کو معاف کردوں گاکیونکہ اس سے میرا ٹکراﺅ نہیں ہوا اگر ہو جاتا تو وہ خود اپنی سیٹ چھوڑ کر مجھے صدر بنا دیتا لیکن میں نواز شریف کو معاف نہیں کروں گا کیونکہ مجھے اس کے دور حکومت میں خواب آئے تھے اور اس نے مجھے صدر نہیں بنا یا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -