حکومتی فیصلہ متعصبانہ قرار دینا افسوسناک،لیگی رہنما نواز شریف کا علاج نہیں بیماری پر سیاست کرنا چاہتے ہیں:فردوس عاشق اعوان

حکومتی فیصلہ متعصبانہ قرار دینا افسوسناک،لیگی رہنما نواز شریف کا علاج نہیں ...
حکومتی فیصلہ متعصبانہ قرار دینا افسوسناک،لیگی رہنما نواز شریف کا علاج نہیں بیماری پر سیاست کرنا چاہتے ہیں:فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کو متعصبانہ قرار دینا نہایت افسوسناک ہے،لیگی رہنما نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ان کا علاج نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہسیاست کو پس پشت ڈال کر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر نیک نیتی سے فیصلہ کیا گیا ہے اور قانون کی پاسداری حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کو متعصبانہ قرار دینا نہایت افسوسناک ہے،یہ مسئلہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا نہیں، یہ ایک شخص کی صحت کا مسئلہ ہے جس کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے غیر معمولی اقدام اٹھایا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی ردعمل اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ان کا علاج نہیں، اگر آپ قانون کا احترام کرتے ہیں تو گارنٹی کے قانونی تقاضے کو پورا کرنے میں کیا عار ہے؟۔

مزید : قومی