عظمیٰ بخاری نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

عظمیٰ بخاری نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا
عظمیٰ بخاری نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ حکومت نواز شریف کی زندگی سے کھیل رہی ہے اور کچھ بھی خدا کا خوف نہیں ہے،عمران خان کی ہمدردی صرف ڈرامہ تھا اوربکواس تھی ، یہ وہی گندی سیاست تھی جو کلثوم نواز کی بیماری کے موقع پر کی گئی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ہم سکیورٹی بانڈز نہیں دیں گے ، حکومت کی اپنی گارنٹی ختم ہوگئی ہے جن کی خود اپنی گارنٹی ختم ہوگئی ہے ۔ وہ دوسروں سے گارنٹی کیسے لیں گے ؟انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی زندگی سے کھیل رہی ہے اور کچھ بھی خدا کا خوف نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مالک مکان نہیں ہے بلکہ چپڑاسی بھی نہیں ہے ، مالک مکان عدالت ہے ۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمدردی صرف ڈرامہ تھا اوربکواس تھی ، یہ وہی گندی سیاست تھی جو کلثوم نواز کی بیماری کے موقع پر کی گئی اور ہسپتالوں میں بھی گھسی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر وقت این آر او کی باتیں کررہے ہوتے ہیں لیکن وہ ہوتے کون ہیں این آر اودینے والے ، اتنا تکبر بھی اچھا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی عدالت کو نہیں مانتے اور نہ ہی اس خیرات چور اور زکوٰة چور کومانتے ہیں۔

مزید : قومی