دنیا کے سب سے لمبے کرکٹر مدثر گجر کی ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو

دنیا کے سب سے لمبے کرکٹر مدثر گجر کی ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو
دنیا کے سب سے لمبے کرکٹر مدثر گجر کی ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کے سب سے لمبے کرکٹر مدثر گجر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہے ۔ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدثر گجر نے بتا یا کہ اس کا قد سات فٹ پانچ انچ ہے اور اس کے پیر کا سائز 17انچ ہے ۔انہوںنے کہا کہ میری عمر 21سال ہے اور میں میٹرک پاس ہوں ۔مدثر نے بتا یا کہ مجھے لاہور قلندرز میں عاطف رانا نے سلیکٹ کیاہے ۔اس کا کہنا تھا کہ میرے سائز کے بوٹ نہیں ملتے ،میری کٹ لاہور قلندرز کی انتظامیہ بنوائے گی ۔انہوں نے بتا یا کہ میں 140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراتا ہوں اور گیند بازی میں مزید بہتری کے لیے ٹریننگ کر رہا ہوں ۔

مزید :

کھیل -