وزیرقانون فروغ نسیم،شریف الدین پیرزادہ کا چربہ ہیں:زاہد خان

وزیرقانون فروغ نسیم،شریف الدین پیرزادہ کا چربہ ہیں:زاہد خان
وزیرقانون فروغ نسیم،شریف الدین پیرزادہ کا چربہ ہیں:زاہد خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کےترجمان زاہد خان نےکہاہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامشروط حکومتی فیصلہ آئین اورقانون سےماوراہے،وزیرقانون فروغ نسیم،شریف الدین پیرزادہ کا چربہ ہیں،فروغ نسیم جو کام کررہے ہیں وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےزاہدخان کاکہناتھاکہ فروغ نسیم،شریف الدین پیرزادہ کاچربہ ہیں،شریف الدین پیرزادہ حکمرانوں کو ریلیف دینے کے لیےایسے قانونی نکات نکال لیتے تھےجو آئین سے ماورا ہوتے تھے، فروغ نسیم جنرل پرویز مشرف کے وکیل رہے ہیں جن پرغداری کا کیس ہے،فروغ نسیم جو کام کررہے ہیں وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو کچھ ہوا تو یہ داغ عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر لگے گا، اگر کل کو کچھ ہوگیا تو یہ لوگ کہاں بھاگ کر جائیں گے؟۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد