جے یو آئی نے تھوک کر چاٹاہے ، معاون خصوصی وزیر اعظم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے تھوک کر چاٹاہے ،پہلے کہتے تھے کہ ہمیں گھر سے فون آرہے ہیں کہ استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں آنا بلکہ استعفیٰ لیکر آئیں اور اب ویسے ہی جارہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے جے یو آئی ف کے حافظ حسین کے جواب میں کہا کہ ہم نے تھوک کرنہیںچاٹا بلکہ جے یو آئی نے تھوک کر چاٹاہے ،پہلے کہتے تھے کہ ہمیں گھر سے فون آرہے ہیں کہ استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں آنا بلکہ استعفیٰ لیکر آئیں اور اب ویسے ہی جارہے ہیں۔نواز شریف کی گارنٹی ن لیگ کا کوئی بھی عہدیدار دیدے ۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نیب کا سوال حکومت سے یہ ہے کہ نواز شریف مجرم ہیں اور ان کو سات ارب کا جرمانہ ہوچکاہے ۔ نیب کا کہناہے کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے اور اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو کیا یہ جرمانہ حکومت پاکستان ادا کرے گی ؟ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف رحم کرے حکومت کونسا پیسے مانگ رہی ہے ، بانڈز ہی مانگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کوچھوڑ کر اس لئے آئے تھے کہ ان کی جانب سے عدالت میں اپیل کی جانی تھی اور اگر وہ نہ آتے تو اشتہاری ہوجاتے ۔