شعیب اختر نے اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایسی تصویر شیئر کردی کہ آپ کو بھی پیار آجائے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کا ماضی میں اہم ترین حصہ رہنے والے فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے بتایا کہ اپنے دوسرے بیٹے کو پیار کرنے سے ان کا دل بھرتا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے بیٹے کیلئے نیک تمناﺅں اور دعاﺅں کی اپیل بھی کی۔
خیال رہے کہ شعیب اختر کے گھر رواں سال جولائی میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 سے باہر ہوچکی تھی۔