شہلا رضا نے فواد چودھری کی’ حرکت‘ کو غیر انسانی قراردیدیا

شہلا رضا نے فواد چودھری کی’ حرکت‘ کو غیر انسانی قراردیدیا
شہلا رضا نے فواد چودھری کی’ حرکت‘ کو غیر انسانی قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ فواد چودھری کسی تھالی کے بینگن نہیں ہیں، یہ کتنی غیر انسانی بات ہے کہ فواد چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف اپنے بیٹے کو ضمانت کے طور پر پاکستان بھیجیں؟
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہا کہ فواد چودھری کسی تھالی کے بینگن نہیں ہیں۔ ہم نے عدالت میں یہ نہیں کہا کہ آصف زرداری کو کراچی شفٹ کریں بلکہ ہم نے یہ کہاہے کہ حکومتی ڈاکٹر آصف زرداری کی طبی رپورٹ ہمارے ساتھ شیئر نہیں کررہاہے ۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے بانڈز مانگنا غیرقانونی ہے ، اگر نواز شریف واپس نہیں آتے تو ان کی یہاں پر جائیدادیں ہیں ۔ یہ کتنی غیر انسانی بات ہے کہ فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اپنے بیٹے کو ضمانت کے طور پر پاکستان بھیجیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت دینے والوں کے تصور شائد یہ تھا کہ ایک ایسی پارلیمنٹ ہوگی جس میں ایک ایک دن میں آٹھ آٹھ آرڈیننس پاس ہونگے ۔

مزید :

قومی -