نوازشریف کا بیرون ملک علاج،کچھ لوگ اچھے فیصلہ میں مینگنیاں ڈالنے کی کوشش میں ہیں:چودھری شجاعت حسین

نوازشریف کا بیرون ملک علاج،کچھ لوگ اچھے فیصلہ میں مینگنیاں ڈالنے کی کوشش میں ...
نوازشریف کا بیرون ملک علاج،کچھ لوگ اچھے فیصلہ میں مینگنیاں ڈالنے کی کوشش میں ہیں:چودھری شجاعت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف کے باہر جانے کے معاملہ پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے وزیراعظم عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا،کچھ لوگ اچھے فیصلہ میں مینگنیاں ڈالنے کی کوشش میں ہیں۔

نوازشریف کےباہرجانےکےبارے میں مختلف اطلاعات پرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےچودھری شجاعت حسین نےکہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کےہاتھ میں ہے،وزیراعظم عمران خان کو اللہ تعالیٰ نےموقع دیا ہے،عمران خان ملک کاسربراہ ہونے کی حیثیت سے اپنے اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنیں جو نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دینے کے ایک اچھے فیصلے میں مینگنیاں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیراعظم اپنے ماتھےپرکلنک کا ٹیکانہ لگنےدیں جسےدھونامشکل ہوجائےگا۔ایک سوال پرچودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صاحب اقتدار لوگوں کو چاہئے کہ وہ مہنگائی اور بے روز گاری ختم کرنے کی طرف توجہ دیں جس کی وجہ سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -