سندھ حکومت نے صوبے میں کتنے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈبلڈ بینک بند کر دیئے؟ صوبائی وزیر صحت نے انکشاف کر دیا

سندھ حکومت نے صوبے میں کتنے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈبلڈ بینک بند کر دیئے؟ ...
سندھ حکومت نے صوبے میں کتنے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈبلڈ بینک بند کر دیئے؟ صوبائی وزیر صحت نے انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہونے کہا ہے کہ صوبے میں کل 156 رجسٹرڈ بلڈ بنک موجود ہیں،41 غیر رجسٹرڈ بلڈ بنکوں کومطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے ضروری اور سہولتیں نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں محکمہ صحت سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صوبائی  وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سکھر میں ایک ریجنل بلڈ بنک قائم کررہے ہیں جہاں تمام ضروری سہولیات میسر ہونگی،اسی طرح سول ہسپتال لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی بلڈ بنک کھولے جارہے ہیں، ایک ریجنل بلڈ بنک جامشورو، ایک سکھر، نوابشاہ اور کراچی میں 27 تاریخ کو کھولا جارہا ہے ،اس کے علاوہ مٹیاری میں بھی بلڈ بنک کا عنقریب قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معیاری بلڈ بنک کے قیام سے انفکیشن کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے گا، ریجنل بلڈ بنک کے قیام سے کنٹرولڈ بلڈ بنک سے انفیکشن کا خاتمہ ہوگا۔