حکومت انسانی ہمدردی کے موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے ، حافظ حسین احمد کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ حکومت جرات کرتی اورپہلے ہی نواز شریف کو باہر بھیجنے سے انکار کردیتی ،حکومت اپنے انسانی ہمدردی کے موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی جے یو آئی کے دھرنے کی وجہ سے نہیں ہے ۔ عمران خان پہلے کہہ رہے تھے کہ ہم نواز شریف کوانسانی ہمدردی کی بناءپر باہر جانے کی اجازت دے رہے ہیں اور اب کہہ رہے کہ یہ عدالت کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات ہے تو مرد بن کر کہہ دیں کہ ہم نہیں جانے دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں نواز شریف کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کی جانب سے باہر جانے سے انکار کردیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جرات کرتی اورپہلے ہی انکار کردیتی ،حکومت اپنے انسانی ہمدردی کے موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے ۔