گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اسٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس کا دورہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اسٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس کا دورہ

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں واقع اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسٹیٹ بینک آف میں آویزہ تاریخی تصاویر کا معائنہ بھی کیا۔ بعد ازاں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے ملاقات میں قومی معیشت، معاشی پالیسی و اصلاحات، بزنس کمیونٹی کی تجاویزات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ زبوں حال معیشت کو مستحکم کرنا ایک چیلنج تھا جسے وزیر اعظم کی معاشی ٹیم نے کرکے دکھایا اور قومی معیشت کے استحکام نے پاکستان کا امیج بہتر کیا۔ گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے گورنر سندھ کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک قومی ترقی میں ہراول دستہ کا کردار ادا کررہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر