ہندو برادری دیوالی کی تیاریوں میں مصروف، ہفتہ کو تہوار منایاجائے گا

ہندو برادری دیوالی کی تیاریوں میں مصروف، ہفتہ کو تہوار منایاجائے گا
ہندو برادری دیوالی کی تیاریوں میں مصروف، ہفتہ کو تہوار منایاجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  )پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے ہندو "دیوالی"کاتہوار"14"نومبربروزہفتہ    بھرپور جوش جذبے خوشیوں کےساتھ منائیں گے ، شام ساڑےپانچ سےساڑےسات بجے تک دیوالی کی خصوصی  پوجا پاٹ کی جائے گی اور  کشمیرکی آزادی کے حوالےسےخصوصی دعائیں بھی کی جائےگی ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے ہندو  "14"نومبر  کوبھرپور جوش جذبےاور خوشیوں کےساتھ دیوالی کا تہوار  منارہے ہے سندھ کےمعروف پامسٹ ماہر علم نجوم بھگوان داس نے "ڈیلی پاکستان آن لائن"کو بتایا دیوالی کے تہوار سے  روشنی سے  چپہ چپہ جگمگا اٹھتا ہےٹمٹماتے مٹی کے دیے چراغ ، جلتی بجھتی رنگین بتیوں سے سجی عمارتیں، موم بتیوں کی مدھم روشنی، غرض نور کی بارش کا سماں روشنیوں میں ڈوبا قطعۂ زمین کا یہ حصہ پرستان معلوم ہوتا ہےدیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور دنیا بھر میں اس مذہب کے پیروکار بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اسے مناتے ہیں  دیوالی دراصل دیپاولی کا مختصر نام ہے جس کے لغوی معنی دیوں کی قطار ہوتا ہے اور اس لیے اسے روشنیوں کا تہوار کہا جاتا ہےہندوؤں  کا ہر تہوار تاریخی، مذہبی اور ثقافتی پس منظر رکھتا ہے اور دیوالی بھی اس سے علیحدہ نہیں پامسٹ بھگوان داس نے "ڈیلی پاکستان آن لائن"کو  بتایاکہ دیوالی کا سب سے بڑا  مفہوم ماں باپ کی فرمابرداری عزت نفس  کی حفاظت کےلیےلڑناپڑے تولڑاجائے جیسے رانی سیتاکوراجہ راون نے  اغواءکرکےقید کیاتورام نےجنگ  کرکے رام نےسیتاکوراجہ راون سےآزاد کرایاایودھیا کے شہزادے رام اور ان کی شریک حیات رانی سیتا کی 14 سال کی جلاوطنی کے بعد ایودھیا لوٹنے کی ہے جب سارا شہر ان کے استقبال کے لیے امڈ پڑا تھا اور ایودھیا کے چپے چپے سے روشنی کی کرنیں پھوٹ رہی تھیں پٹاخے چھوڑکر خوشی کااظہارکرتے ہیں  آج بھی لوگ رام کی اس واپسی کا جشن دل کھول کر مناتے ہے ہندو مذہب کےایک دیوتا وشنو نےبھگوان کرشن کاروپ دھارکر دیوالی کےدن دنیا کوظالم راجہ سے نجات دلائی   دیوالی  کی سب سے اہم بات لکشمی دیوی اور بھگوان وشنو کا ملاپ ہے لکشمی، پیار محبت، دولت و ثروت، خوش نصیبی اور خوشحالی کی دیوی ہے اور اسی لیے لوگ اس دن ان کی پوجا کرتے ہیں تاکہ دیوی سال بھر ان پر مہربان رہےدیوالی کا تہوار پانچ دن کا تہوار ہے جو دھن تیرس سے شروع ہوتا ہے اس دن لوگ سونا چاندی یا کسی بھی دھات کی خریداری کو نیک شگون مانتے ہیں  دوسرا دن نرک چتورداس، تیسرا دن دیوالی جبکہ چوتھا دن گووردھن پوجا اور پانچواں دن بھیادوج یعنی بہن بھائی کا ملاپ دیوالی کا تہوار صرف روپے پیسے کی پوجا، روشنیوں کی چمک دمک، آتش بازی اور قمار بازی ہی نہیں بلکہ یہ مٹھائیوں کا زبردست تہوار بھی ہےحلوائی دیوالی سے کئی ہفتے پہلے مٹھائیاں بنانے میں مصروف ہو جاتے ہیں اور دیوالی کے قریب آتے ہیں دکانیں انواع و اقسام کی مٹھائیوں سے سج جاتی ہیں  دیوالی کا تہوار جہاں عام آدمی کو   خوشیوں سے ہمکنار کرتا ہے وہیں دکاندار بھی بڑی بے صبری سے دیوالی کا انتظار کرتا ہے بازار نئے کپڑوں اور گھروں کے سجانے کے سامان سے اٹے رہتے ہیں تحفے میں بھی مٹھائیاں دی جاتی ہیں اور پوجا میں بھی ان کا استعمال ہوتا ہےزیورات کی دکان پر خواتین کی بھیڑ کہتی ہے کہ یہ خریداری کا تہوار بھی ہےرنگ و روغن سے نکھرا گھر لکشمی کے استقبال کے لیے تیار رہتا ہے اور دروازے کے باہر روشن دیا رات بھر اپنی ہی لو میں لکشمی کا انتظار کرتا ہے.