پی ایس ایل سیزن 6 کے میچز کس شہر میں کروانے کا سوچ رہے ہیں ؟ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے زبردست خوشخبری سنا دی 

پی ایس ایل سیزن 6 کے میچز کس شہر میں کروانے کا سوچ رہے ہیں ؟ چیف ایگزیکٹو وسیم ...
پی ایس ایل سیزن 6 کے میچز کس شہر میں کروانے کا سوچ رہے ہیں ؟ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے زبردست خوشخبری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے میچز میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں نیوزی لینڈ جانے والے سکوڈ میں شامل کرکٹرز کو ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، پی سی بی کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کھلاڑی اور معاون سٹاف زیادہ تر گھروں میں رہیں اور نیوزی لینڈ جانے والے کھلاڑی محدود اور میدان میں کریں ۔ میڈیکل پینل کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ جانے والے کلاڑی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
دوسری جانب سی ای او پی سی بی وسیم خان نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ جانےوالا اسکواڈ دو ہفتوں تک آئیسولیشن میں رہے گا،قرنطینہ میں کھلاڑی پریکٹس کرسکتے ہیں،نیوزی لینڈ جانےوالے سکواڈ کوایس اوپیز کے سات یا آٹھ مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ ان کا کہناتھا کہ ڈومیسٹک کھیلنے والی خواتین کھلاڑیوں کو معاوضہ دیاجارہاہے،پہلے ڈومیسٹک کھیلنے والی خواتین کومعاوضہ نہیں دیا جاتا تھا۔
ان کا کہناتھا کہ قرنطینہ میں کھلاڑی پریکٹس کرسکتے ہیں،پی ایس ایل میں بہترین ٹیم ہی فاتح ہوگی،پی ایس ایل 6 کے میچز پشاور میں بھی کرانے کا سوچ رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -