ملک میں آج الیکشن کروائے جائیں تو سب سے زیادہ لوگ کس جماعت کو ووٹ دیں گے ؟ تازہ سروے دیکھ کر حکومت بھی شدید پریشان ہوجائے

ملک میں آج الیکشن کروائے جائیں تو سب سے زیادہ لوگ کس جماعت کو ووٹ دیں گے ؟ ...
ملک میں آج الیکشن کروائے جائیں تو سب سے زیادہ لوگ کس جماعت کو ووٹ دیں گے ؟ تازہ سروے دیکھ کر حکومت بھی شدید پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آج ملک میں انتخابات کروائے جائیں تو  تحریک انصاف سے ایک فیصد زائد ووٹ مسلم لیگ ن کو ملیں گے جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی ، اتحاد کی حکومت بنانا پڑے گی جبکہ عام انتخابات سے اب تک  تحریک انصاف کی مقبولیت میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ 

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینئن ریسرچ کے ایک سروے میں 2000 افراد کی رائے لی گئی جس دوران سسوال کیا گیا کہ اگر قومی اسمبلی کے آج انتخابات کروائے جائیں تو آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے ؟ اس کے جواب میں 26 فیصد افراد ن لیگ کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا جبکہ 25 فیصد نے تحریک انصاف ، 9 فیصد نے پیپلزپارٹی اور 3 فیصد نے جے یو آئی کو ووٹ دینے کی حامی بھری ۔

گزشتہ الیکشن کے نتائج کے برعکس تحریک انصاف کی مقبولیت میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی  نے 32 فیصد، ن لیگ نے 24 فیصداور پی پی پی  نے 13 فیصد ووٹ لیے  تھے لیکن نومبر 2020 میں پی ٹی آئی 25، ن لیگ 26  اور پی پی  نو فیصد ووٹ پر آگئی ۔ 

ایک صارف نے سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ " اگر آج انتخابات ہوں تو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر".

مزید :

قومی -سیاست -