ہواوے کمپنی بڑی مشکل میں، اپنا سب سے قیمتی اثاثہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

ہواوے کمپنی بڑی مشکل میں، اپنا سب سے قیمتی اثاثہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا، بڑا ...
ہواوے کمپنی بڑی مشکل میں، اپنا سب سے قیمتی اثاثہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی ہواوے بڑی مشکل میں گھر گئی اور اپنا سب سے قیمتی اثاثہ فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ’آنر‘ ہواوے کمپنی کا معروف سمارٹ فون برانڈ ہے جسے اب کمپنی نے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی اس برانڈ کو ایک کنسورشیم کے ہاتھ فروخت کر رہی ہے۔ اس کنسورشیم میں ہینڈ سیٹ ڈسٹری بیوٹر ڈیجیٹل چائنہ اور شین ژن حکومت بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آنر کی فروخت مکمل کیش کی صورت میں ہو گی اور اس سودے میں آنر سمارٹ فون برانڈ کے تمام اثاثے اور کاروبار فروخت کیا جائے گا۔ اس میں برانڈ، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کی صلاحیتیں، سپلائی چین مینجمنٹ و دیگر شامل ہیں۔ڈیجیٹل چائنہ گروپ آنر کا مرکزی ڈسٹری بیوٹر ہے اور ہواوے کے ساتھ کلائوڈ کمپیوٹنگ سمیت دیگر کئی کاروباروں میں بھی شراکت دار ہے۔ یہ سودا طے ہونے کے بعد گروپ آنر ٹرمینل لمیٹڈ کے دو بڑے حصص داروں میں سے ایک بن جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -