مجاہدین کے ہاتھوں ہلاکتوں کے بعد بھارتی فوج آپے سے باہر، آزاد کشمیر میں ایسا کام کردیا کہ آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے

مجاہدین کے ہاتھوں ہلاکتوں کے بعد بھارتی فوج آپے سے باہر، آزاد کشمیر میں ایسا ...
مجاہدین کے ہاتھوں ہلاکتوں کے بعد بھارتی فوج آپے سے باہر، آزاد کشمیر میں ایسا کام کردیا کہ آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد آپے سے باہر ہوگئی، پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں 4 عام شہری شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے۔ واقعہ 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب پیش آیا جس کی وجہ سے بھارتی فوج کو اپنے عوام کے سامنے شرمندگی اٹھانا پڑی۔

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے ہاتھوں خفت اٹھانے کے بعد بھارتی فوج آپے سے باہر ہوگئی اور ایل او سی کی خلاف ورزیاں شروع کردیں۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 عام شہری شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔  بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ پاک فوج کی کارروائیوں میں بھارتی فوج کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصان کا اعتراف بھارتی میڈیا بھی کر رہا ہے لیکن اصل  نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس کی فوج بھی امن چاہتی ہے لیکن اپنی مادر وطن اور کشمیری بھائیوں کے دفاع کیلئے جان کی بازی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ ’ ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ اس قسم کی حرکتوں کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا‘۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -