اسٹیبلشمنٹ کے پی ڈی ایم سے رابطے کام کرگئے؟ انصار عباسی کا حیران کن دعویٰ

اسٹیبلشمنٹ کے پی ڈی ایم سے رابطے کام کرگئے؟ انصار عباسی کا حیران کن دعویٰ
اسٹیبلشمنٹ کے پی ڈی ایم سے رابطے کام کرگئے؟ انصار عباسی کا حیران کن دعویٰ
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ بالواسطہ روابط کیے ہیں۔

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بالواسطہ روابط جاری ہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے روابط کیے ہیں۔

انصار عباسی نے سوال اٹھایا کہ آخر پیپلز پارٹی 2 قدم پیچھے کیوں ہوگئی ہے؟ اس کی وجہ  یہی ہے کہ ان سے رابطہ ہوگیا ہے۔ نواز شریف کو اتنا سخت موقف نہیں اپنانا چاہیے کیونکہ اس سے معاملات تصادم کی طرف جاسکتے ہیں اور اس سے نقصان پاکستان کا ہی ہوگا۔