سانحہ کشمور، گرفتار ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

سانحہ کشمور، گرفتار ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
سانحہ کشمور، گرفتار ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
سورس: Sindh Police

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ کشمور کا مرکزی ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق سانحہ کشمور کے گرفتار ملزم رفیق کو دوسرے ملزم خیر اللہ کی نشاندہی کیلئے بخشا پور لے کر جایا جارہا تھا ، اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رفیق زخمی ہوا اور ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے ملزمان ایک خاتون کو کراچی سے نوکری کا بہانہ بنا کر کشمور لائے تھے جہاں انہوں نے خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے خاتون کی بیٹی کو یرغمال بنایا اور اسے اس شرط پر باہر جانے دیا کہ وہ دوسری خاتون کو جھانسہ دے کر لائے گی۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی تفصیلات بتائیں جس کے بعد اے ایس آئی محمد بخش نے اپنی بیٹی کی مدد لی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔