بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت  نئے تنازعے میں الجھ گئیں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت  نئے تنازعے میں الجھ گئیں
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت  نئے تنازعے میں الجھ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)1947 کی آزادی کو بھیک قرار دینے پر بھارتی شہری کنگنا رناوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بھارتی چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو اصل آزادی 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی، ہمیں 1947ء میں ملنے والی آزادی ایک بھیک تھی۔اداکارہ کے اس بیان کے بعد بھارتی آگ بگولا ہوگئے ہیں۔ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے کنگنا رناوت کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بیان سے شدید  صدمہ پہنچا، کنگنا رناوت نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ہے، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کنگنا رناوت کو کس بات پر پدم شری ایوارڈ سے نوازا، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا رناوت سے فوری ایوارڈ واپس لیا جائے۔

مزید :

تفریح -