ایس ایس پی آپریشنز لاہوکی تھانہ نواں کوٹ میں کھلی کچہری 

  ایس ایس پی آپریشنز لاہوکی تھانہ نواں کوٹ میں کھلی کچہری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہورکیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے تھانہ نواں کوٹ میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے بزرگ،خواتین سمیت شہریوں کی کثیر تعدادنے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر، ایس ڈی پی او اوروایس ایچ اوزاس موقع پر موجودتھے۔ایس ایس پی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی درخواستوں پر بعد تصدیق کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس اہلکار خدمت خلق کے جذبے کے تحت بزرگ شہری کو گود میں اُٹھا کر کھلی کچہری تک لے آیا ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس اہلکار کو شاباش دی۔مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں  پولیس عوام دوست پالیسی کو فروغ دیں۔

مزید :

علاقائی -