کوئی ماتحت اپنے افسر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا، ڈی آئی جی آپریشنز
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد احسن یونس نے پروٹوکول کلچر کے خاتمہ کیلئے احسن اقدام اُٹھالیا۔ اب کوئی ماتحت اپنے افسر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گن مین یا ماتحت کسی کا ذاتی ملازم نہیں۔ میرے سے لے کر ایس ایچ او تک کوئی گن مین یا ماتحت کسی کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا۔اہلکار کسی بھی افسر کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کا پابند نہیں۔افسران اپنے دروازے خود کھولیں۔احسن یونس نے مزید کہا کہ پولیس افسران کے ہر اقدام سے محکمے کا وقار بڑھنا چاہئے۔