ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا نوشہرہ کا دورہ

  ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا نوشہرہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا نوشہرہ کا دورہ۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کی نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) کی کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ۔ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق نے نوشہرہ کا دورہ کیا۔ پولیس لائن پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ عمران خان  اور دیگر پولیس آفسران نے انکا استقبال کیا۔نوشہرہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے نوشہرہ میں  نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم (NET)کی کاروائیوں کے حوالے سے بذریعہ پریزنٹیشن تفصیلی بریفگ دی۔NET نے نوشہرہ میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 684 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔جن کے قبضے سے 454 کلوگرام چرس،9.3 کلوگرام افیون،21 کلوگرام ہیروئن اور 58.5 کلوگرام آئس برآمد کر لی ہیں۔ڈی آئی جی مردان نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لاکر نوجوان نسل کو اس زہر سے بچنے میں اپنا کردار ادا کریں۔سکول،کالجوں اور پبلک مقامات پر آگاہی مہم چلائیں۔کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیکر علاقہ مشران کی مدد سے منشیات فروشوں کو توبہ تائب کریں۔عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش ہوکر پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو بحال کریں۔