خواجہ سراء پر تشدد کرنیوالے ملزم کی ضمانت منظور
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نصر اللہ خان نے خواجہ سراؤں کو زدکوب کرنے اور مارنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کردی۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی جانب سے ارباب یاسر عرفات ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر عبوری ضمانت کی درکواست کی سماعت کی۔ استعاثہ کے مطابق ملزم جہانگیر جرندہ کلے پشاور پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے تھانہ شاہ پور کے حدود میں خواجہ سراء وں کو مارا پیٹا تھا جس کے بعد ملزم کو مقدمے میں نامزد کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے بعد منظور کردی۔