ہنگو، 15نومبر سے 27نومبر تک میزل روبیلا اور پولیو مہم کا افتتاح
ہنگو(بیورورپورٹ)قبائلی ضلع اورکزئی میں 15نومبر سے 27نومبر تک چلائی جانے والی میزل روبیلا اور پولیو مہم کاافتتاح کردیاگیا افتتاح ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی محمد خالد نے بچی کی پولیو کے قطرے پلا کر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان نے بچی کو میزل و روبیلا کا ٹیکہ لگا کر کیا اس حوالے سے ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں میزل و روبیلا مہم کا افتتاحی تقریب زیر صدارت ڈپٹی کمشنر محمد خالد منعقد ہوئی تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان ان سٹاف افیسر ڈاکٹر عمران اے ڈی سی جنرل نعیم اللہ خان اے ڈی سی فنانس زاہد عثمان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر فرید اللہ محسود ڈی ڈی ای او زاھد اللہ وزیر ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو فرمان اللہ اسسٹنٹ کمشنر رونیو حسین شاہ ڈبلیو ایچ او محکمہ صحت کے افسران قبائلی مشران و نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران ان سٹاف افیسر ڈاکٹر عمران نے میزل اور روبیلا امراض یکے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نو ماہ سے 15سال کے عمر تک کے 99ہزار بچوں کو گھر گھر خسرہ و روبیلا کے ٹیکے لگائے جائیں گے جبکہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 40ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں علاقہ کے عوام ہمارے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی محمد خالد نے کہاکہ خسرہ کی وجہ سے بہت سے بچے متاثر ہو رہے ہیں خسرہ اور روبیلا ایک وبائی شکل اختیارکرسکتی ہیں اس لئے ان امراض کے روک تھام کیلئے یہ خسرہ اور روبیلا مہم چلائی جارہی ہیں اس کیلئے ہمارے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے کہاکہ اورکزئی قبائل اپنے ابچوں کے انے والے مستقبل کیلئے صحت تعلیم اور خوراک پر توجہ دیں اگر بچہ جسمانی لحاظ سے صحتمند اور تندرست ہو تو وہ پورے ملک کیلئے بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتاہے مغربی ممالک کے ہسپتال خالی ہیں ان کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ تمام امراض کی روک تھام کیلئے پہلی ہی سے ٹیکے اور دیگر ادویات استعمال کرتے ہیں اسلئے و ہ صحت مند ہوتے ہیں اور ان پر بیماریاں یک دم اثر نہیں کرتی ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم اپنے بچوں اور خاندان کے صحت کا بلکل خیال نہیں کرتے جب بیماری سر پر اں پہنچتی ہیں تو پھر فکر لاحق ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ہسپتالوں میں رش بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے پھر علاج صحیح طریقے سے ممکن نہیں ہوتا اس لئے گزارش ہے کہ پہلی ہی سے اپنے بچوں اور خاندان کے صحت کا خیال رکھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان نے کہاکہ خسرہ اور روبیلا مہم میں علمائے کرام سیاسی وسماجی رہنماء میڈیا یوتھ عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کورونا وباء کی وجہ سے اس مہم میں بہت بڑا وقفہ ایا جس کی وجہ سے خسرہ بیماریوں نے پوری ملک میں سر اٹھایاہے اس کے روک تھام کیلئے یہ مہم انتہائی ضروری ہیں فیکسڈ ٹیموں کے ساتھ ساتھ ہماری ٹیمیں گھر گھر جاکر خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے لگائیں گے اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تقریب کے دوران ڈی سی محمد خالد اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان نے بچی کو پولیو کے قطرے پلائے اور خسرہ و روبیلا کا ٹیکہ لگا کر باقاعدہ طور پر قبائلی ضلع اورکزئی میں 15نومبر سے شروع ہونے والے خسرہ و روبیلا مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔