انیس چوہدری یونٹی گروپ کو خیر آباد کہہ کر بزنس مین پینل میں شامل

انیس چوہدری یونٹی گروپ کو خیر آباد کہہ کر بزنس مین پینل میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) یونٹی گروپ ٹیپ نارتھ زون کے 11ستمبر کو ہونیوالے انتخاب کے امیدوار ایگزیکٹو ممبر یونیورسل ٹریول لاہور کے چیف ایگزیکٹو انیس چوہدری نے یونٹی گروپ کو خیر آباد کہتے ہوئے بزنس مین پینل میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کر دیا۔ بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں عامر سعید، آغا طارق سراج، الیاس چوہدری، حسن مسعود مرزا، امیتاز الرحمن چوہدری، سید یوسف جمیل رضوی کی موجودگی میں ملاقات کر کے 11ستمبر کے الیکشن میں کلین سویپ کرنیوالے بزنس مین پینل پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا میں نے یونٹی گروپ میں رہتے ہوئے دیکھا وہاں رہنا اپنی صلاحیتیں ضائع کرنا ہے، اسلئے میں نے یونٹی گروپ کے مرکزی رہنما ملک ارم ظہور کو باقاعدہ اگاہ کرتے ہوئے کہا میں آپ کے گروپ کو چھوڑ رہا ہوں۔ اس کے بعد میں نے بزنس مین پینل کے اہم رہنما اور ایگزیکٹو ممبر فیاض احمد کو ساری صورتحال سے اگاہ کیا اور اب میں اعلانیہ شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں میں الیکشن لڑنے کا خواہشمند نہیں ہوں میں نے تھوڑے وقت میں دیکھا میاں عامر سعید کی قیادت میں ٹیم بڑی فعال ہے اور ٹریڈ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ بھی ہے میں کارکن کے طور پر ساتھ دوں گا۔ اس موقع پر میاں عامر سعید نے ان کو ویلکم کرتے ہوئے کہا آپ کا آنا ٹریڈ کیلئے نیک شگون ہے آپ باصلاحیت ہیں بزنس مین پینل آپ کی صلاحیتوں سے استعفادہ کریگا۔ اس موقع پر چیئرمین نارتھ زون سید یوسف جمیل رضوی مرکزی سینئر وائس چیئرمین الیاس چوہدری سابق مرکزی چیئرمین آغا طارق سراج، حسن مسعود مرزا، امتیاز الرحمن چوہدری نے انیس چوہدری کے شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہماری کسی سے مخالفت نہیں ہے بزنس مین پینل سب کا ہے سب کو ساتھ لے کر چلے گا ٹریڈ کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جہدوجہد کریں گے۔
انیس چوہدری