طالبان نے افغانستان میں ملٹری کورٹ تشکیل دینے کا حکم دیدیا

طالبان نے افغانستان میں ملٹری کورٹ تشکیل دینے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)طالبان نے افغانستان میں ملٹری کورٹ(فوجی عدالت)کی تشکیل کا حکم دے دیاہے۔افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ نے ملٹری کورٹ کی تشکیل کا حکم دیا۔مولوی عبید اللہ نظامی کوملٹری کورٹ کا سربراہ جبکہ مولوی سید آغا اور مولوی زاہد اخوندزادہ کو جج مقرر کیا گیا ہے۔افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت میں فوجی عدالت کے قیام کے باوجود فوجی حکام کے مقدمات حل نہیں ہوئے۔طالبان ترجمان کے مطابق ملٹری کورٹ وزارت دفاع اور داخلہ کیساتھ ساتھ انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے عملے کیخلاف شکایات کی تحقیقات کرنیکی بھی پابند ہوگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ملٹری کورٹ میں چلنے والے مقدمات کی چھان بین کی جائے گی اور اسے اسلامی شریعت کے تحت نافذ کیا جائے گا۔
ملٹری کورٹ