وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ملاقات

       وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد، لاہور(آئی این پی) حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تعلقات میں پیش رفت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے ملاقات کی جس میں حالیہ چینی بحران سمیت شوگرانڈسٹری کے معاملات پر گفتگو کی ملاقات کے بعد شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکا اشرف و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے بہت مثبت اور اچھی ملاقات رہی ہے، شوگر انڈسٹری کے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، شوگر انڈسٹری کے مسائل کے جائزے کے لئے وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دی   جس کے سربراہ مشیر خزانہ شوکت ترین ہوں گے، کمیٹی کے ارکان میں تین وفاقی وزیر، وفاقی سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹری شامل ہوں گے۔ذکا ء اشرف نے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ شوکت ترین نے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی   سندھ اور جنوبی پنجاب کے شوگر ملز 15 نومبر سے کرشنگ شروع کر دیں گے وسطی پنجاب سے 20نومبر کو کرشنگ سیزن شروع ہو جائے گا خیبر پختونخواہ کی ملز بھی 15 سے 20 نومبر میں کرشنگ شروع کردیں گی ذکا ء اشرف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی پکڑ دھکڑ سے چینی مہنگی ہوئی اب فری مارکیٹ میکانزم پر کام کیا جائے گا آئندہ سے چینی کی قیمت طلب اور رسد کے تحت طے ہوگی ایسی قیمت ہو گی کہ کسی کو بھی نقصان نہ ہو حکومت کے ساتھ ورکنگ تعلقات بن گئے ہیں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ آئندہ سیزن میں 60 لاکھ ٹن چینی کی کھپت کا تخمینہ ہے، امید ہے شوگر ملز 65 لاکھ ٹن تک چینی پیدا کر لیں گے چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ امید ہے وزیراعظم اور مشیر خزانہ نے جو یقین دہانیاں کرائی ہیں ان پر عمل ہوگا، چیئرمین شوگرملزایسوسی ایشن ذکاء  اشرف نے دعوی کیا ہے کہ حکومت گنے اورچینی کی قیمت مقررنہیں کرے گی   انھوں نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ مشیرخزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چینی کی قیمت کو مارکیٹ میکانزم پرچھوڑدیا جائے گا  حکومت گنے اورچینی کی قیمت مقررنہیں کرے گی جبکہ حکومت چینی کے اسٹریٹجک ذخائررکھے گی  ذکاء  اشرف کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت چینی کے لیے کوئی سبسڈی نہیں دے گی۔ حکومت بنکوں کو ورکنگ کیپیٹل فراہم کرنے پر آمادہ کرے گی  حکومت نے زور دیا کہ شوگر ملیں گنے کے کاشتکاروں کو 15 سے 20 روز میں ادائیگیاں کریں گی  ذکا اشرف نے کہا کہ شوگرملز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ اورجنوبی پنجاب کی ملیں 15 نومبرسے جبکہ  وسطی پنجاب کی 20 نومبر تک چلادی جائیں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرشنگ سیزن کے آغازسے چینی کی قیمتیں کم ہوں گی  اب قیمتیں ایسی ہوں گی جو عوام کے لیے بھی بہترہوں اورہمارا بھی نقصان نہ ہو۔
ملاقات