جمہوریت والے ہار کو تسلیم نہ کریں تو تبدیلی نہیں آسکتی، غلام سرور
ٹیکسلا(این این آئی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جتنے بھی الیکشن ہوئے ہارنے والا شکست تسلیم نہیں کرتا،جمہوریت والے ہار کو تسلیم نہ کریں تو تبدیلی نہیں آسکتی،ہماری تمام اتحادی جماعتیں ایک ساتھ ہیں،اپوزیشن کے اعتراضات سننے کو تیار ہیں، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے ساتھ بیٹھنا چاہیے،مولانا کہتے تھے پی پی پی میں میر جعفر ہیں، لوٹا ہوا مال بچانے کیلئے پھر سب ایک ہورہے ہیں،نوازشریف تابوت میں تو آسکتے ہیں،زندہ آئے تو جیل جائیں گے،احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا،وزیراعظم عمران خان اپنا وقت مکمل کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاکہ ابتک جتنے الیکشن ہوئے میں جیتا، کوئی الیکشن بھی کریڈیبل نہیں.،ہارنے والے نے کبھی بھی ہار کو تسلیم نہیں کیا،جمہوریت والے ہار کو تسلیم نہ کریں تو تبدیلی نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اعتراضات سننے کو تیار ہیں،ہماری تمام اتحادی جماعتیں ایک ساتھ ہیں،ہماری اتحادی جماعتوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا،اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی بات کی گئی۔
غلام سرور