ایبٹ آباد میں ٹریفک کی خراب صورتحال پر پولیس حکام کا اجلاس
ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی سربرائی میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف شروع کی جانے والی کمپینس جن میں نو ہیلمنٹ نو فیول، منی اڈوں کے خلاف کاروائی وغیرہ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جملہ ڈی ایس پیز جملہ سیکٹر و بیٹ انچارج نے شرکت کی اس موقع پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عارف جاوید نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی طرف سے جملہ ٹریفک سٹاف کو نو ہیلمنٹ نو فیول کمپین کی کامیابی پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی محنت اور دلچسپی کی وجہ سے یہ کمپین کامیاب ہوئی اور میں امید کرتا ہوں کہ آگے بھی اسی طرح آپ لوگ محنت کریں گئیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ وقت کے ساتھ بدلنا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر آپ خود کو وقت کے ساتھ نہیں بدلتے تو آپ دنیا سے بہت پیچے رہ جائیں گئیں اسی لیے دور جدید کے مطابق آپ خود میں تبدیلی لائیں تاکہ آپ وقت کے ساتھ قدم ملا کر چل سکیں۔اس کے علاوہ جملہ پیٹرول پمپ مالکان پر اور بھی سختی کریں انہیں دوبارہ نوٹس جاری کریں کہ وہ کسی صورت بنا ہیلمنٹ موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول نہ دیں ورنہ انکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گئی۔ ایس ایس پی ٹریفک نے جملہ سرکل انچارج کو ہدایات جاری کیں کی وہ اپنے اپنے سرکل میں اپنے جوانوں کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کریں ان کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں اگر آپ سے انکے مسائل کا حل نہ نکلے تو مجھ سے ڈسکس کریں میں انکے مسائل کو دور کرونگا۔حویلیاں شہر کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک نے انچارج سرکل حویلیاں کو ہدایات جاری کیں کی وہ حویلیاں شہر میں ٹی ایم کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر ریڑئی بانوں اور تھڑہ بانوں کے خلاف کاروائی کریں اور آر ٹی اے سیکٹری کے ہمراہ بنا نمبر رکشوں اور بنا لائیسنس ہولڈر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔ایبٹ آباد شہر کی بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ شہر میں موجود تمام اڈہ جات کے منیجرز کا تحریری نوٹس جاری کریں کہ وہ اڈوں سے باہر گاڑیاں کسی صورت نہ کھڑی کرنے دیں اڈوں میں ہی صرف گاڑی کھڑی کریں اگر کوئی گاڑی اڈی سے باہر کھڑی پائی گئی تو اس گاڑی کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ بند تھانہ کی جائے گئی۔اس علاوہ ایس ایس پی ٹریفک نے تمام جملہ انچارجوں کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر اور اس کے گرد و نواہ میں موجود منی اڈوں کے خلاف روز مرہ کی بنادوں پر بھر پور کاروائی عمل لائی جاکر پراگرس میرے دفتر بھجوائی جائے۔