شہربھر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،متعدد مسمار
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ٹی ایم اے نوشہرہ کا شہر بھر میں تجاویزات کے خلاف گرینڈ اپریشن، انسداد تجاویزات ٹیم کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ کلاں روڈ سمیت امان گڑھ، اضاخیل، کابل ریور اور دیگر علاقوں میں تجاویزات ہٹادئیے صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹی ایم او نوشہرہ محمد ادریس خان کی زیر سرپرستی ٹی او آر نوشہرہ شاہانہ سکندر کی قیادت میں ٹی ایم اے نوشہرہ کی انسداد تجاویزات ٹیم نے شہر بھر میں تجاویزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ نوشہرہ کلاں میں دوکانداروں کے تجاویزات ہٹادئیے جبکہ اسی تجاویزات ٹیم نے امان گڑھ جی روڈ، اضاخیل، کابل ریور، حکیم آباد،رشکئی،اور خویشگی میں تجاویزات کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی اس موقع پر ٹی او آر نوشہرہ شاہانہ سکندر نے کہا کہ عوامی شکایات پر صوبائی حکومت کا فیصلہ تھا کہ خیبر پختونخواہ بھر میں ٹی ایم ایز کے ٹی ایم اوز کی سرپرستی میں ٹی او آرز تجاویزات کے خلاف کاروائیاں کریں انہوں نے کہا کہ دیگر مسائل کی طرح کسی بھی معاشرے میں تجاویزات جیسے اہم مسلے سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور یہی تجاویزات ایک بہت بڑا مسلہ ہے اور اس مسلے کو حل کرنے کیلئے عوام، تاجر برادی اپنا تعاون یقینی بنائیں تاکہ نوشہرہ تحصیل کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔