خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہے ہیں‘ ڈاکٹر گل مجید 

  خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہے ہیں‘ ڈاکٹر گل مجید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور میں خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ خصوصی افراد کو تمام تر دستیاب وسائل فراہم کریں گے۔ کھیلوں کو میدان میں خصوصی افراد کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے اسلامیہ کالج پشاور کے پری انجنئیرنگ کے طالب علم انعام اللہ خان  کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے میدان میں اسلامیہ کالج پشاور کے کھلاڑیو ں نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے۔ اس عظیم ادارے کے کھلاڑیوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک اور ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ اسلامیہ کالج پشاور کے خصوصی کھلاڑی بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر ہائیر سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ، پرنسپل اسلامیہ کالج فار گرلز پروفیسر ڈاکٹر طارق جان،ڈائیریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر محمد اقبال، کوارڈینیٹر انٹر سٹڈیز ڈاکٹر سعیداللہ جان، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سپورٹس علی ہوتی اورپبلک ریلیشن آفیسر عمر علی بھی موجود تھے۔