سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری
پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس کی جانب سے شہر میں جرائم کی روک تھام کی خاطر مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ، خصوصی ناکہ بندیاں اور ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت گزشتہ شب شہر کے8 مختلف علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں جن کے دوران 7خطرناک اشتہاری مجرمان اورجیل سے رہا شدہ3 عادی جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح164 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ نامکمل کوائف پر59کرایہ داروں اور27 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 9 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تمام ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر4 عدد کلاشنکوف،ایک کالا کوف، 42پستول اورسینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت پشاور پولیس نے چاروں ڈویژنز کے8 مختلف مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں جس میں لیڈیز پولیس، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں نے بھی حصہ لیا، آپریشنز کے دوران164 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ27کرایہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح7 خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت جیل سے رہا شدہ3عادی جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تمام ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پرتمام ملزمان سے مجموعی طور پر4 عدد کلاشنکوف، ایک کالاکوف، 42پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مشکوک مسلح افراد کے حوالے سے دیگر اداروں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔