مشکوک مسلح افراد گرفتار، جدید خود کار اسلحہ برآمدکرلیا گیا 

  مشکوک مسلح افراد گرفتار، جدید خود کار اسلحہ برآمدکرلیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تین مسلح مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان جی ٹی روڈ پر واقع گڈز اڈہ میں موجود تھے، تینوں ملزمان مختلف سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث جن میں سے ایک کا تعلق ضلع چارسدہ جبکہ دو پشاور کے رہائشی ہیں، ملزمان کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ جن میں کلاشنکوف، ایم فور رائفل اور کالا کوف شامل ہیں برآمد کر لئے گئے ہیں، تینوں ملزمان کو مشکوک حالت میں گرفتار کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جی ٹی روڈ پر واقع گڈز اڈہ میں چند مشکوک افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعزاز عالم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تین مسلح ملزمان ہارون انصاف ولد شاہنواز، آذان انصاف ولد بلال انصاف اور زاہد ولدمحمد غنی کو کو گرفتار کر لیا، ملزم زاہد کا تعلق ضلع چارسدہ جبکہ بقیہ دو دلہ زاک روڈ کے رہائشی ہیں گڈز اڈہ میں مشکوک حالت میں موجود تھے جن کے قبضہ سے جدید خودکار اسلحہ جن میں کلاشنکوف،ایم فور رائفل، کالا کوف اور سینکڑوں عدد کارتوس شامل ہیں برآمد کر لئے گئے ہیں، تینوں ملزمان مختلف سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔