چارسدہ میں 15 نومبر سے خسرہ مہم شروع ہوگی 

  چارسدہ میں 15 نومبر سے خسرہ مہم شروع ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) ضلع بھر میں 15نومبر سے بارہ روزہ خصوصی خسرہ مہم شروع ہو گی جس میں سات لاکھ 15ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے ویکسین لگائے جائینگے۔ مہم کے دوران میڈیا کی تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ مقررہ وقت میں بغیر کسی خلل کے تمام اہداف حاصل کئے جائے۔ ان خیالات کا اظہار ای پی آئی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فیروز شاہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر ڈاکٹر کامران سمیت چارسدہ پریس کلب کے صدر سبز علی خان ترین نے صحافیوں کے لئے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیروز شاہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 15نومبر سے خسرہ اور روبیلا ویکسین کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے مہم کے دوران سات لاکھ 15ہزار 832افراد کو خسرہ روبیلا کے ویکسین لگا ئے جائینگے جبکہ اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 2لاکھ 46ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ مہم کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے جس کے لئے مجومعی طور پر766ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں 80فی صد ویکسنیشن کسی بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لئے کافی ہو تی ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں یہ شرخ کم ہے اس لئے پولیو،خسرہ سمیت مختلف قسم کی خصوصی مہمات چلائی جاتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے خسرہ مہم کے دوران میڈیا سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی جس پر صدر چارسدہ پریس کلب نے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔