اشتہاری مجرموں کیخلاف کارروائی، 3اشتہار ی اور 46مشتبہ گرفتار

  اشتہاری مجرموں کیخلاف کارروائی، 3اشتہار ی اور 46مشتبہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)مردان پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔03مجرمان اشتہاری اور01 منشیات فروش سمیت 45 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اورمنشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیوں  کے دوران03مجرمان اشتہاری اور01منشیات فروش سمیت 45مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا۔کارروائیاں تھانہ شیخ ملتون، تھانہ پار ہوتی، تھانہ کاٹلنگ، تھانہ چورہ اور تھانہ تخت بھائی کی حدود میں کی گئی۔کارروائیوں کے دوران گرفتارعناصر کے قبضے سے01 کلاشنکوف،01کالاکوف،01 بندوق،11پستول اور233 عددکارتوس جبکہ منشیات فروش کے قبضے سے 227گرام ہیروئین برآمد ہوکر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔