قرآن کریم کو دیکھنا، چھونا، پڑھنا اور عمل کران اجر و ثواب ہے: تنظیم الاخوان

قرآن کریم کو دیکھنا، چھونا، پڑھنا اور عمل کران اجر و ثواب ہے: تنظیم الاخوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
        پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ اس وقت بہت بڑی نافرمانی جو کہ مجموعی طور پر ہم سے سرزد ہو رہی ہے وہ سودی معیشت ہے جس کو حکومت وقت سے لے کر عام آدمی تک اختیار کیے ہوئے ہے ہمارے اوپر جتنی بھی مشکلات اور تکالیف ہیں چاہے وہ بد امنی کی صورت میں ہو،مہنگائی ہو یا باہم دست و گریباں ہونا ان سب کی وجہ ہمارے اپنے اعمال ہیں جن کا نتیجہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں امیر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ہم نمازیں بھی پڑھ رہے ہیں نیک اعمال بھی کر رہے ہیں اور حرام بھی کھا رہے ہیں ایسے میں ہمارے سجدوں کی شرف قبولیت کیا ہوگی۔بحیثیت مجموعی ایک سقوط ہے کوئی بھی غلط کو غلط نہیں کہہ رہا سب اپنی ذات کو بچانے کی فکر کر رہے ہیں۔ معاشرے میں جو الجھا اور تضادات ہیں ان کی درستگی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو دیکھنا،چھونا،پڑھنا اور عمل کرنا اجروثواب ملتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم سے راہنمائی لی جائے اور اپنے کردارکوکے اس کے مطابق ڈھالا جائے۔خود کو صرف دنیا کے حوالے کر دینا مقصد حیات نہیں ہے مقصد حیات اللہ کی رضا ہے۔یہ عارضی اور فانی جہان ہے ہر گزرنے والے دن کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں ہماری زندگی شہادت دے رہی ہے کہ وقت گزر رہا ہے۔کتاب الہی عمل پیرا ہونے کے لیے ہے ہماری ذمہ داری ہے ہم دین کو سیکھیں،سمجھیں اور اس پر عمل کریں آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔