مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج  کے ہاتھوں مزید 2نوجوان شہید

        مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج  کے ہاتھوں مزید 2نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام اور سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد دو دن میں شہید نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی بھارتی فوج کے اہلکار ضلع کلگام میں جمعہ کی صبح گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا جبکہ سرینگر میں جعلی پولیس مقابلے میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا نوجوانوں کی شہادت کے بعد سرینگر اور دیگر علاقوں میں ناکہ بندی کردی گئی علاقے میں کسی بھی احتجاج سے بچنے کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کردیا گیا۔
کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -