سیاسی مداخلت کے سبب پولیس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے: چیف جسٹس
اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت کے سبب کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں پولیس اصلاحا ت کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا ناقص تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ملزمان کی بریت کی بڑی وجہ ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے ملک میں بڑھتے جرائم اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا منشیات، قبضہ مافیا، سمگلنگ جرائم کی شرح میں اضافہ کی بڑی وجوہات ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے خطاب کے دوران سیف سٹی پرا جیکٹ کی طرز پر شہری اور دیہی علاقوں میں انتظامات پر بھی زور دیا۔
چیف جسٹس