بائیڈن انتظامیہ کا امریکہ بھر میں نجی جیلیں بند کرنے کا فیصلہ 

بائیڈن انتظامیہ کا امریکہ بھر میں نجی جیلیں بند کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(ارشد چوہدری) بائیڈن انتظامیہ نے تمام نجی جیلوں کو بند کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیاہے کہ ان جیلوں میں سرعام منشیات کا استعمال ہوتا ہے جیلوں کے کنٹریکٹرز پر الزام ہے کہ وہ بڑے مافیا کے ساتھ مل کر غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں جیلوں کی ابتر صورتحال کی وجہ سے حکومت کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کے ساتھ جسمانی زیادتیاں روز کا معمول ہیں اس کے علاوہ جیلوں میں بند غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ بھی ناروا سلوک رکھا جاتا ہے ریاست کینساس کی کئی جیلیں بند پڑی ہیں لیکن ٹھیکیدار حکومت سے بھاری رقوم وصول کرتے رہے ایک وفاقی جج نے جیلوں کی ابتر صورتحال اور بڑھتی ہوئی شکایات پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جیلیں جہنم کے کنویں کا منظر پیش کر رہی ہے جیلوں کے ٹھیکیدار کرائمز میں ملوث ہیں۔
امریکی جیلین

مزید :

صفحہ اول -