افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی مسجد میں دھماکہ، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

      افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی مسجد میں دھماکہ، 3افراد جاں بحق، متعدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       ننگر ہار(آئی این پی)افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے علاقے اسپن غر کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے مقامی افراد کے مطابق دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں کسی بھی گروپ کی جانب سے ننگر ہار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔
مسجد دھماکہ 

مزید :

صفحہ اول -