پہلے سے ای سی ایل پر موجود شہباز شریف کا نام دوبارہ ڈالنے کی سفارش

  پہلے سے ای سی ایل پر موجود شہباز شریف کا نام دوبارہ ڈالنے کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔ نجی ٹی وی  کے مطابق وفاقی کابینہ شہباز شریف، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے گی۔  ابھی وزارت داخلہ کو کابینہ کی سمری موصول نہیں ہوئی، سمری موصول ہوتے ہی وزارت داخلہ تینوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈال دے گی۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہے اور نیب کی جانب سے تینوں شخصیات کے نام سابق ادوار میں کرپشن کے مختلف الزامات پر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ای سی ایل سفارش

مزید :

صفحہ اول -