اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا سرور بیٹھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی آن لائن سروس پورٹل بیٹھ گئی ہے، ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، ایف بی آر کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس ڈالنے پر ایرر کا پیغام آرہا ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کے بعد سے ایف بی آر کی ویب سائٹ اور مین سرور میں تاحال خرابی دور نہ ہوسکی، ویب سائٹ خرابی سے آن لائن ٹیکس جمع کرانے پر بھی شہریوں اور کمپنیز کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایف بی آر