فیصل واوڈا کی نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست مسترد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی، فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا 12اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کامیابی کے 60روز میں اہلیت کا فیصلہ کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن کی کارروائی روکی جائے، ای سی پی کے فیصلہ کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ60روز میں فیصل واوڈا کیخلاف درخواست آچکی تھی، آپ اپنی بے گناہی ثابت کریں، اگر آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں، آپ کو الیکشن کمیشن کی کارروائی سے کیا ڈر ہے؟ آپ کی درخواست ناقابل سماعت، مسترد کی جاتی ہے۔
فیصل واوڈا