ٹیوٹا پنجاب کی جدید ترین فیچرز کی حامل ویب سائٹ لانچ
لاہور(پ ر) چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے ٹیوٹا کی جدید فیچرز کی حامل ہائی ٹیک ویب سائیٹ لانچ کر دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی سلمان صدیق نے کہا کہ وزیرا عظم پاکستان کے وژن کو سامنیرکھتے ہوئے ٹیوٹا پنجاب روایتی کورسز کے ساتھ اپنے طلبہ کو ڈیمانڈ ڈریون کورسز کے ذریعے برسر روزگار کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا اس وئیب سائیٹ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا بھرپور تعاون بھی حاصل رہا۔اس وئیب سائیٹ میں تمام ڈیٹا کورسز کی تفصیل کرئیر کے انتخاب اور حصول، فیکلیٹی کے معیار، ٹیوٹا ببلک پارٹنر شپس سمیت تمام فیچرز جدید اپ ڈیٹڈ فارم میں مہیا کئے گئے ہیں ۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مطابق یہ پنجاب کی سب سیجامع ویب سائیٹ ہے۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ ٹیوٹا نے فنی تعلیم کے فروغ اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا ہے یہ ویب سائیٹ ہمارے اقدامات کو عوام اور خصوصا طلبہ کے سامنے رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2023 کو عملی جامہ پہنانے میں یہ ویب سائیٹ اہم قدم ہے۔عوام کے ساتھ ساتھ طلبا اس ویب سائیٹ ٹیوٹا میں ہونے والے اقدامات سے واقفیت بہم حاصل کرتے ہیں۔